۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ ملک پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ہر صورت میں ملک کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا مثبت کر دار ادا کرنا ہے، ماضی میں جو نقصان فرقہ وایت کے نام پر شیعہ سُنی بھائیوں نے اٹھایا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اُس فضاء کو قائم کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے گذشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کی اور مدارس کا دورہ کیا اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے لہذا ہمیں چائیے کہ ایسے حالات میں ملک کی فضاء کو بہتر کر نے کے لئے ایک دوسرے کے مسالک کا احترام و مقدسات کو ملحوظ خا طر رکھتے ہوئے برادران اہلسنت و دیگر مکاتب فکرکے علماء کرام سے رابطوں پر زور دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ہر صورت میں ملک کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے اپنا اپنا مثبت کر دار ادا کرنا ہے ماضی میں جو نقصان فرقہ وایت کے نام پر شیعہ سُنی بھائیوں نے اٹھایا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اُس فضاء کو قائم کیا جائے۔

مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت مشکلوں سے پاکستان کی فضاء بہتر ہوئی ہے اس ملک میں شیعہ سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تمام مسالک کے لوگ ایک دو سرے کااحترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ رابطے میں بھی ہیں اور اس شازش کو بھی ناکام کر نے میں ہم ملکر اپنا اہم کر دار ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .